خواب میں چندن دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

صندل۔ چندن۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس صندل ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی مدح اور ثنا کریں گے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس صندل سفید ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے عطا پائے گا اور جس قدر اس کے پاس صندل زیادہ ہو گا اسی قدر صاحب خواب زیادہ منفعت پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چندن دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1) تعریف اور شاباش (2) خیر و برکت (3) عزت اور مرتبہ (4) منفعت۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔