خواب میں نیلوفر دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

نیلوفر۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نیلوفر کو اس کے موسم میں اس کے پودے پر دیکھے دلیل ہے کہ اس کو کسی سے کچھ ملے گا اور اس کے ہاں فرزند صالح پیدا ہو گا اور اگر پھول پودے سے جدا دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر عورت دیکھے کہ اس نے نیلوفر کے پودے سے نیلوفر توڑ کر غلام کو دیا ہے دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگے گا اور اگر دیکھے کہ کسی دوست نے نیلوفر کا دستہ دیا ہے دلیل ہے کہ ان کے درمیان جدائی پڑے گی۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیلوفر کا پودا کنیز ہے جس سے صاحب خواب کو نقصان پہنچے گا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔