خواب میں چمڑے کا تسمہ دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دوال کا دیکھنا خیر و منفعت کی دلیل ہے۔ اس جانور کی قیمت کی قدر پر کہ جس کے چمڑے کا تسمہ بنا ہوا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دوال کو پارہ پارہ کیا ہے۔ یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر ضرر دیکھے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے چمڑے کے تسمے ہیں۔ اور وہ تسمے حلال جانور کے چمڑے کے ہیں۔ دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا۔ اور اس کے خلاف دیکھے تو مال حرام پائے گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
