خواب میں وزیر دیکھنے کی تعبیر

khwab me wazeer minister dekhne ki tabeer

(1) خواب میں وزیر کو دیکھنا بھی عزت وقوت اور نفاذِ حکم پر اور کبھی اقتدار والوں سے اپنی ضروریات پوری کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(2) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ وزیر بنا تو دلیل ہے وہ اپنے ماتحتوں پر حکم چلائے گا اور اس کو عزت ورفعت اور حکومت ملے گی اور گمراہی کے بعد ہدایت پائے گا اور اس کی توبہ قبول ہو گی۔

(3) اگر صاحبِ خواب صفاتِ مذکورہ کا حامل نہ ہو تو وہ اپنے اقارب اور قوم والوں سے تکلیف پائے گا اور گناہوں کا بوجھ اپنے سر لے گا اور اگر وزارت کا خواہشمند ہو تو اس پر کامیابی نہیں ہو گی، فرمانِ الہی ہے: (کلا لا وزر) (الآیۃ) یا تعبیر ہے والدین میں سے کسی ایک یا استاذ یا شریک کار یا سربراہ کے ساتھ بد تمیزی کرے گا۔

(4) خواب میں خود کو حکومتِ وقت میں وزیر بنا د یکھنا حکومت کے باقی رہنے، حکومت کے مطابق کام کرنے کی علامت ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔