خواب میں والد کو دیکھنا
Khwab mein walid ko dekhna
خواب میں والد کو دیکھنا مراد پانا ہے۔
انسان کا بہترین خواب والدین، دادا، دادی، یا کسی رشتہ دار کو دیکھنا ہے۔
کسی نے خواب میں اپنے والد کو دیکھا، اگر صاحب خواب محتاج ہو تو ایسی جگہ سے رزق ملے گا جہاں سے اس کو ملنے کا امکان تک نہ ہو۔
اگر صاحب خواب کا کوئی رشتہ دار غائب ہو تو اس کی آمد کی علامت ہے۔ اور اس کو کسی قسم کی تکلیف ہو تو وہ صحیح ہوگی۔
کسی نے دیکھا کہ گویا اس نے اپنے والد کو ایک مکان میں ٹھہرایا اور وہ مکان بلند ہوا تو تعبیر یہ ہے کہ صاحب خواب اپنے والد کے کاموں کو خواہ دینی ہو یا دنیوی، پورا کرے گا۔