خواب میں سِرکہ دیکھنے کی تعبیر

Khwab me sirka vinegar dekhne ki tabeer

(۱) خواب میں روٹی کے ساتھ سرکہ کھانا پر ہیز گاری، برکت کے ساتھ مال، درازئ عمر اور فضولیات میں کم پڑنے کی دلیل ہے۔

(۲) اس کی تلچھٹ کی تعبیر قلیل منفعت والا مال ہے جو نا قابلِ التفات ہو۔

(۳) سرکہ وسر کہ دان باندی اور خیمہ پر دلالت کرتے ہیں۔

(۴) خواب میں صرف سرکہ پینا اپنے گھر والوں کے ساتھ دشمنی کا معاملہ کرنے پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ اس کو پینے سے منہ میں تنگی محسوس ہوتی ہے اور منہ کی تعبیر قریبی رشتہ داروں کا گھر ہے۔

(۵) قیدی کے لئے خواب میں سرکہ نوش کرنا قید سے خلاصی کی بشارت ہے۔

(۶) بعض اہلِ تعبیر کی رائے کے مطابق سرکہ با برکت رزق پر دلالت کرتا ہے۔

(۷) وہ سرکہ جس میں خلل واقع ہو سخت مشقت طلب کام میں محنت صرف کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

(۸) کبھی سرکہ کی دلالت زوجہ، اولا د یا عمل میں خلل واقع ہونے پر ہوتی ہے۔

(۹) کبھی اس کی دلالت عبادت میں مشقت اٹھانے پر ہوتی ہے۔

(۱۰) کبھی سرکہ کی دلالت دوست پر بھی ہوتی ہے۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top