خواب میں سرو درخت دیکھنے کی تعبیر

khwab me sarv cypress dekhna

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں سرو کا درخت دیکھنا

درخت سرو مرد عجمی خوش طبع پر دلالت کرتا ہے۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

اس کو خواب میں دیکھنا کسی خوبصورت عورت یا کسی مرد جو صرف بات کرے اور اس پر عمل نہ کرے، پر دال ہوتا ہے اور بعض دفعہ اس کو خواب میں دیکھنا سفر کرنے اور چلنے پر دلالت کرتا ہے اور سرو بے اولاد شخص پر دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ سرو لمبی زندگی پر بھی دلالت کرتا ہے اور کہا گیا کہ سرو کسی بھی لڑکی پر دلالت کرتا ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔