خواب میں کمربند دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ کمربند باندھا ہوا ہے دلیل ہے کہ کوئی مرد اس کی پشت و پناہ ہو گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کی پشت و پناہ فرزند یا خویش ہیں اور اگر دیکھے کہ کمربند موتی اور جواہرات سے جڑاؤ ہے دلیل ہے کہ اس کی قیمت کے مطابق مال حاصل کرے گا اور اس سے پشت و پناہ قوی ہو گی اور ممکن ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو جو تمام قبیلوں میں باقبال اور دولت مند ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کی کمر پر تین یا چار کمربند بندھے ہوئے ہیں دلیل ہے کہ اس کا مال اور نوکر چاکر بہت ہوں گے اور کہتے ہیں کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کمربند دیا ہے اور اس نے کمر پر باندھا ہے دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ کمربند ٹوٹا اور ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کے مال اور بزرگی کا نقصان ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کا کمربند جواہرات سے جڑاؤ ہے دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار ہو گا اور اس کے اہل بیت اس کے باعث دولت مند ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ کمربند تلوار یا تانبے کی تلوار سے آراستہ ہے دلیل ہے کہ کسی نے اس کو کمربند بخشا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو تلوار بندھے کے لئے سفر کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کمربند کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (1) باپ یا بھائی یا خویشوں کی طرف سے منفعت (2) فرزند (3) بزرگی اور پناہ (4) عمر دراز (5) انصاف اور مراد کا پانا (6) دین کی پاکیزگی۔ اور اگر کمر پر کمربند ہوا دیکھے دلیل ہے کہ دشمنوں سے انصاف حاصل کرے گا لیکن اس کی نصف عمر گزری ہوئی ہو گی۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔