خواب میں مکہ مارنے کی تعبیر

khwab me mukka marne ki tabeer

خواب میں کسی کو مکہ مار نا کسی شیطانی کام میں مبتلا ہونے پھر آخر کار اس سے نجات پانے اور دینی معاملے میں انجام کے اچھے ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے، چنانچہ اللہ تعالی کا فرمان ہے: (فوکزہ موسی فقضی علیہ قال ہذا من عمل الشیطان) ”موسی علیہ السلام نے اس (قبطی) کو گھونسا مارا تو وہ مر گیا موسی علیہ السلام نے فرمایا یہ شیطانی عمل ہے“۔

امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔