خواب میں مؤذن دیکھنے کی تعبیر
khwab me muazzin dekhne ki tabeer
(1) خواب میں مؤذن کی تعبیر نیک کاموں کی دعوت دینے والا یا دلال یا عقدِ نکاح کرانے والا یا بادشاہ کا دربان یا جیل میں آواز لگانے والا ہے۔
(2) اگر خواب میں مکمل اذان دی ہے اور اذان حج کے کسی مہینہ میں دی ہو تو یہ حجِ بیت اللہ کرنے کی دلیل ہے، اذان چوری کی بھی دلیل ہو سکتی ہے، اگر عورت نے مسجد کے منارہ پر اذان دی ہے تو اس بلاد (شہر وملک) میں عظیم بدعت کا ظہور ہو گا۔
(3) اگر چھوٹے بچوں نے اذان دی ہے تو جاہل لوگ بادشاہت پر غلبہ حاصل کریں گے، خصوصاً جب اذان بے وقت دی گئی ہو اور نا معلوم مؤذن رعایا کے سلطان کی طرح ہے۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
