خواب میں مسواک دیکھنے کی تعبیر

khwab me miswaak toothbrush dekhna

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں دانتوں کی مسواک کرنا

مسواک۔ دانتن۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے مسواک کی ہے دلیل ہے کہ اپنا مال خیرات میں کرے گا کہ اس میں کچھ ثواب نہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے اگلے دانتوں کو مسواک کی ہے دلیل ہے کہ بھائیوں اور بہنوں سے احسان کرے گا اور اگر دیکھے کہ پچھلے دانتوں کو مسواک کی ہے دلیل ہے کہ اپنے تمام خویشوں سے نیکی کرے گا۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) اور جس نے خواب میں دیکھا کہ وہ مسواک کر رہا ہے تو جس قدر اس نے مسواک کی اس قدر وہ حضور ﷺ کی سنتوں میں سے کسی سنت کو ادا کرے گا اور یہ ہمیشہ کی پاکیزگی پر اور وہ اپنے اقرباء پر احسان کرنے والا ہونے پر دلالت کرتی ہے اور جو کچھ اُسے ملے گا اس میں ان کا بھی حصہ بنائے گا اور ان کی تکالیف کو برداشت کرے گا۔

(2) اگر اس نے دیکھا کہ وہ کسی گندی چیز سے مسواک کر رہا ہے تو وہ کسی سنت کو حرام مال کے ذریعے قائم کرے گا۔

(3) جس نے دیکھا کہ اس نے مسواک اٹھائی اور اُسے منہ میں ڈالا تو یہ سنت کی اتباع کی دلیل ہے۔

(4) اور جس نے دیکھا کہ وہ مسواک کر رہا ہے اور اس کے منہ اور دانتوں سے خون نکل رہا ہے تو وہ گنا ہوں سے نکل جائے گا اور بعض دفعہ یہ دلالت کرتا ہے گناہ کرنے پر اور یہ اپنے گھر والوں کو تکلیف دے گا اور ان کا مال لے گا اور کہا گیا کہ جس نے دیکھا کہ وہ مسواک کر رہا ہے اور اس کے منہ سے خون نکل رہا ہے تو ایسا آدمی ہے جو لوگوں کا گوشت کھاتا ہے ”یعنی غیبت کرتا ہے“ اور مسواک بات میں صفائی اور سچائی پر بھی دلالت کرتی ہے اور بعض دفعہ یہ گناہوں سے پاکی پر اور کفر کے بعد اسلام پر اور قرض کے اترنے پر دلالت کرتی ہے اور بعض دفعہ یہ کسی ایسے کام پر بھی دلالت کرتا ہے جس سے اللہ تعالیٰ کا قرب نصیب ہوتا ہے اور وعدہ کے پورا کرنے پر اور بعض دفعہ یہ بیوی کے حاملہ ہونے پر یا کسی کنواری کی شادی ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔