خواب میں مٹی دیکھنا
Khwab me matti mitti dekhna
(1) خواب میں مٹی دیکھنا مرض کی علامت ہے، اگر اس آدمی کا پیشہ مٹی سے متعلق ہے تو یہ خواب اس کے حق میں باعثِ خیر ہے۔
(2) اگر وہ مٹی کے ذریعے عمارت تعبیر کرتا ہے تو مٹی سے مراد دین اور یقین ہے۔
(3) اور خشک مٹی مال کے ختم ہونے پر دلالت کرتی ہے۔
(4) جس شخص نے نبی کریم ﷺ کی قبر مبارک کی مٹی دیکھی تو دلیل ہے وہ شخص حج کرے گا۔
(5) جس شخص نے دیکھا کہ اس کا گھر مٹی کا ہے اور مٹی خشک ہے تو اس شخص کے نیکو کار ہونے کی علامت ہے۔
(6) جس شخص نے دیکھا کہ وہ مٹی کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اسی اندازے سے مال خرچ کرے گا جس قدر مٹی کھائی ہے۔
(7) مٹی کی عمارت دیکھنا رزق اور نافع ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ مٹی دیکھنے کی تعبیر یہ ہے کہ موت کی غشی طاری ہو گی۔
(8) جس نے دیکھا کہ وہ مٹی میں داخل ہوا ہے یا اس کو قید کیا گیا ہے تو اس شخص کو مرض وذلت لاحق ہو گا، کثیف خشک مٹی دراہم پر دلالت کرتی ہے۔
(9) تر مٹی صلاحیت کی دلیل ہے، بھنی ہوئی مٹی کھانا غیبت وبہتان کی علامت ہے، مٹی بیمار کے حق میں موت کی نشانی ہے۔
(1) مٹی کی تعبیر لوگ ہیں اس لئے کہ تمام لوگوں کی پیدائش مٹی سے ہے اور کبھی اس کی دلالت چوپایوں پر ہوتی ہے اور کبھی دنیا اور اہلِ دنیا کی علامت ہوتی ہے اس لئے کہ مٹی اجزاءِ زمین سے ہے اور زمین کے ساتھ ان سب کے معاش کا تعلق ہے۔ اہلِ عرب مالدار کو کہتے ہیں اترب الرجل۔
(2) اور کبھی مٹی کی تعبیر فقر، میت اور قبر ہوتی ہے۔
(3) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ زمین کھود رہا ہے یا اس سے مٹی نکال رہا ہے اور صاحبِ خواب مریض بھی ہے یا اس کے ہاں کوئی اور بیمار ہے تو یہ اس کی قبر کی طرف اشارہ ہے۔
(4) اگر مسافر شخص مذکورہ خواب دیکھے تو کھودنا اس کے سفر اور مٹی اس سفر میں مالی منفعت کی علامت ہے اس لئے کہ زمین پر کدال مارنا سفر کی دلیل ہے۔
(5) اگر صاحبِ خواب طالبِ نکاح ہو تو زمین کی تعبیر عورت ہے اور کھودنا اس کی بکارت ہے اور مٹی دال ہے عورت کے مال پر۔
(6) صاحبِ خواب اگر شکاری ہے تو کھودنے کی تعبیر شکار کے لئے چھپنے سے اور مٹی کی تعبیر شکار سے کی جاتی ہے۔
(7) خواب میں مٹی سے ہاتھ جھاڑنا یا کپڑا پھاڑنا غنی کے لئے ذہابِ مال اور ذلت وضرورت مند ہونے کی دلیل ہے۔
(8) اگر یہی خواب کوئی مقروض شخص یا وہ شخص جس کے پاس کسی کی امانت رکھی ہوئی ہے دیکھے تو وہ اس قرض یا امانت کو واپس کرے گا۔ اور اس کے ہاتھ سے تمام مال ختم ہو جائے گااور اس کے بعد محتاجی اس کو دامن گیر ہو جائے گی۔
(9) اگر کوئی مریض مذکورہ خواب دیکھے تو تعبیر ہے کہ مکاسبِ دنیا سے ہاتھ دھو بیٹھے گا اور اپنے مال سے خالی ہوگا کہ مٹی میں مل جائے گا۔
(1) خواب میں مٹی پر ہاتھ مارنا مضاربت ومکاسب کی دلیل ہے اور لاٹھی سے مٹی پر مارنا سفر بخیر کی علامت ہے۔
(11) بعض علماءِ تعبیر نے کہا ہے کہ مٹی پر چلنا تلاشِ مال کی دلیل ہے۔
(12) اگر خواب میں مٹی جمع کی یا اس کو کھایا تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب مال جمع کرے گااور اپنے ہاتھوں خرچ کرے گااگر زمین کسی اور کی ہے تو ہا تھ کا مال کسی اور کا ہے۔
(13) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کچھ مٹی اٹھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ بقدرِ مٹی منفعت حاصل کرے گا۔
(14) کسی نے دیکھا کہ وہ اپنے گھر میں جھاڑو دے رہا ہے اور اس سے مٹی جمع کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحبِ خواب سازش کرے گااور اپنی بیوی سے مال حاصل کرے گا۔
(15) کسی نے خواب میں اپنے مکان سے مٹی جمع کی تو تعبیر ہے کہ صاحبِ خواب مال جمع کرے گا۔
(16) کسی نے خواب دیکھا کہ اس نے اپنی دکان کی چھت پر جھاڑو دے کرمٹی باہر نکالی تو یہ اس کی بیوی کے مال ختم ہونے کی دلیل ہے۔
(17) آسمان سے مٹی کی بارش ہونا خیر کی علامت ہے اگر زیادہ نہ ہو۔
(18) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کا گھر منہدم ہوا اور اس کی مٹی یا غبار وغیرہ سے کچھ اس کو لگا تو دلیل ہے صاحبِ خواب کو میراث کا مال ملے گا۔
(19) اگر صاحبِ خواب نے مٹی کو اپنے سر پر رکھ لیا تو خطرہ ہے ذلت کے ساتھ مال ملے گا۔
(2) کسی نے دیکھا کہ کوئی آدمی اس کے سر یا آنکھوں پر مٹی ڈال رہا ہے تو دلیل ہے کسی معاملہ کو مشتبہ کرنے کے لئے کہ صاحبِ خواب پر وہ شخص مال خرچ کرے گا۔
(21) خواب میں مٹی کی کثیر بارش دیکھنا دلیلِ عذاب ہے۔
(22) کسی نے خواب میں دیکھا کہ اپنی دکان میں سے مٹی اور کچھ چیزیں کپڑے وغیرہ باہر نکالے تو دلیل ہے کہ وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو گا۔
(23) خواب میں اپنے آپ کو مٹی پر چلتا ہوا دیکھنا تلاشِ مال کی دلیل ہے۔
کسی نے دیکھا کہ وہ خود اپنے سر پر مٹی ڈال رہا ہے تو دلیل ہے صاحبِ خواب کو کوئی ایسا غم لاحق ہو گا جس میں وہ اللہ تعالی کی طرف رجوع نہیں کرے گاکبھی مٹی کی تعبیر انسان کی عمر، اس کی زندگی، رزق، زراعت، شکم سیری اور بھوک سے بھی کی جاتی ہے،کسی نے خواب دیکھا کہ وہ پاک وصاف وطیب مٹی پر بیٹھا ہوا ہے تو سعادت ونصرت کی دلیل ہے، کبھی مٹی کی تعبیر صاحبِ خواب کے دین میں شک کی دلیل ہے اور مٹی دیکھنا اس مٹی کی طرف اشارہ ہے جس سے اس کی پیدائش ہے یا جس کی طرف اس کو لوٹنا ہے کبھی مٹی کی تعبیر پانی، آگ، ہوا وغیرہ سے بھی ہوتی ہے اس لئے کہ مٹی عناصرِ اربعہ میں سے ایک ہے۔
خواب میں مٹی کا پیالہ دیکھنے کی تعبیر
(1) خواب میں یہ بیوی یا گھر کے خرچ پر دلالت کرتا ہے چنانچہ اگر خواب اچھا ہو یا اس کی قیمت زیادہ ہو تو جس پر وہ دلالت کرے اس کے شرف کی علامت ہے۔
(2) مٹی کے پیالے بیچنے والے کا خواب میں دیکھنا نرمی، امن اور سفر سے رکنے پر دلالت کرتا ہے۔
(3) بخلاف تانبے کے پیالے بیچنے والے کے کہ یہ تحریکوں اور سفروں کے لیے خاص ہے۔
خواب میں مٹی کا پرنالہ دیکھنے کی تعبیر
مٹی کے پرنالے کی تعبیر بادشاہ کے خازن سے کی جاتی ہے۔
(1) خواب میں پرنالہ سے پانی جاری ہوتے ہوئے دیکھنا حکمرانی کی علامت ہے اور بند ہوتے ہوئے دیکھنا معزولی پر دلیل ہے۔ اور صاحبِ رؤیا کے لیے اس معاملے کے مشکل ہونے اور بے فائدہ ہونے کی بھی دلیل ہے اور بعض دفعہ پانی جاری ہوتا ہوا دیکھنا کام میں آسانی ہونے کی بھی علامت ہوتی ہے۔
خواب میں مٹی کا ٹِیلہ دیکھنے کی تعبیر
(1) مٹی کے ٹِیلہ کی تعبیر خطر ناک آدمی سے اور اس کے آس پاس عمارت کی تعبیر اس کے اہل سے کی جاتی ہے۔
(2) کسی نے خواب دیکھا کہ وہ ایک ہموار زمین دیکھ رہا ہے اور اس میں کچھ حصہ ابھرا ہوا ہے تو ابھرے ہوئے حصے کی تعبیر آدمی ہے اور آس پاس کی زمین اس کی دنیاوی وسعت ہے۔
(3) اگر صاحبِ خواب اپنے آس پاس گھاس وغیرہ دیکھے تو اس کی تعبیر اس کی قوت یا اس کا دین یا اس کا حسنِ عاملہ ہے۔
(4) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی ٹیلہ یا ابھری ہوئی مٹی پر کھڑا ہے اور اس کے ساتھ چپک گیا ہے تو تعبیر یہ ہے اس کا مرتبہ بلند ہوگا، یا تعبیر یہ ہے کہ صاحبِ خواب کسی ایسے آدمی پر بھروسہ کرے گا جس کی یہ صفت ہے اور بقدر اس مٹی کے اس کے اعتماد کے مطابق عمل کرے گا۔
(5) کبھی اس خواب کی تعبیر عمارت سے اور اس کی چھت پر کھڑے ہونے سے کی جاتی ہے۔
(6) کسی نے اپنے آپ کو کسی ٹیلے پر چلتے ہوئے دیکھا تو تعبیر ہے کہ وہ نجات پائے گا۔
(7) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی بلند مکان کے اوپر ہے تو تعبیر یہ ہے کہ وہ رفعت، بلندی اور حکومت پائے گا۔ اور اس کے مال میں اضافہ ہوگا اور عزت وجاہ نصیب ہو گی۔
(9) کسی نے دیکھا کہ وہ اونچے مکان سے نیچے اتر رہا ہے تو وہ غم، ذلت ورسوائی سے ہم کنار ہوگا۔
(1) زمین کی دلالت انسان پر بھی ہوتی ہے اس لئے کہ انسان کی پیدائش مٹی سے ہے اور جب زمین انسان پر دلالت کرتی ہے تو زمین کا ہر ٹیلہ یا ابھرا ہوا حصہ، اور فراز وغیرہ یا علم کی زیادتی یا مال میں افزونی یا حکومت وریاست پر دلالت کی وجہ سے شہرت پانے کی دلیل ہے۔
(11) کبھی ٹیلوں کی تعبیر معزز جگہیں، اونچے مقام، اور اچھی سواریوں سے کی جاتی ہے۔
(12) اگر کوئی انسان مذکورہ اشیاء (ابھری ہوئی زمین یا ٹیلہ وغیرہ)کے اوپر خود کو دیکھے تو یہ اس کی نعش کی طرف اشارہ ہے خاص کر اس صورت میں کہ لوگ اس کے نیچے ہوں اور اگر صاحبِ خواب مریض نہ ہو اور شادی کا خواہشمند ہو تو تعبیر ہے کہ وہ کسی ایسی شریف بلند مرتبہ والی عورت سے نکاح کرے گاجو بمقدار ٹیلہ ومٹی کے مالی وسعت رکھتی ہو یعنی جتنی مٹی اس کے نیچےہے اس کے مقدار مال اس کے پاس ہوگا۔
(13) کسی نے دیکھا کہ وہ کسی ٹیلہ یا کسی اونچی جگہ پر کھڑا یا بیٹھ کر لوگوں کو خطاب کر رہا ہے یا اذان دے رہا ہے تو دلیل ہے کہ اگر وہ حکمران بننے کا اہل ہے تو حکمران بنے گا یا قاضی بنے گا یا مسندِ افتاء فائز ہوگا یا اذان وخطابت کا منصب پائے گا۔ یا پھر وسیع شہرت حاصل کرے گا اس لیے کہ یہ جگہ معزز لوگوں کے لیے ہے۔
(14) کسی نے دیکھا کہ وہ گوبر کے ابھرے ہوئے ڈھیر کے اوپر کھڑا ہے تو تعبیر دنیا ہے جس میں مختلف چیز میں موجود ہیں۔
(15) کبھی یہ خواب بیوی یا باندی پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(16) اگر ٹیلہ گوبر وغیرہ کا نہ ہو بلکہ کسی اور چیز کا ہو یا غیر معلوم چیز کا ٹیلہ ہے تو علوِ شان بلا تعب کی دلیل ہے۔
خواب میں ریتی دیکھنا
اس کی تعبیر زبان ہے اور ریتی حاجت روائی اور اہلِ کلام کے حُسنِ عبادت کی بھی دلیل ہے، نیز ریتی معین ومددگار اور ہوشیار غلام اور شادی کرنے کی دلیل ہے۔