خواب میں منبر دیکھنے کی تعبیر

khwab me minbar pulpit dekhne ki tabeer

(1) منبر کی تعبیر سلطان العرب، جماعتِ اسلام اور وہ مقامِ کریم ہے جس کا اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں ذکر کیا ہے۔

(2) جو اپنے آپ کو منبر پر بیٹھے نیک باتیں کرتے دیکھے اور اگر وہ منبر پر بیٹھنے کا اہل ہے تو اسے با عزت اور اعلی سلطنت حاصل ہو گی، ور نہ نیک شہرت ملے گی۔

(3) گر والی یا سلطان دیکھے کہ اسے نیچے گرایا گیا ہے یا اسے زبردستی منبر سے اتار دیا گیا یا اس کا منبر ٹوٹ گیا ہے تو یہ موت کی علامت ہے یا بیداری میں زوالِ سلطنت کی دلیل ہے، منبر ولایت کی نشانی ہے (حکومت) اور دشمن پر غلبہ کی دلیل ہے، سلطان جب خواب میں منبر پر چڑھے تو اس کی مملکت دائمی ہو گی اور وہ اپنے دشمنوں پر غالب رہے گا۔

امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔