خواب میں منی دیکھنے کی تعبیر
khwab me mani dekhne ki tabeer
(1) خواب میں منی کی تعبیر مال ہے۔
(2) اگر دیکھے کہ اس کے پاس مَنی کا گھڑا ہے تو اسے خزانہ ملے گا۔
(3) جو دیکھے کہ اس کی بیوی کی شرمگاہ سے زرد رنگ کا پانی نکلا ہے تو اشارہ ہے اس کے ہاں بیمار بچہ پیدا ہو گا۔
(4) اگر سرخ رنگ کا پانی نکلا ہے تو وہ بچہ کم عمر ہو گا۔
(5) اگر سیاہ رنگ کا پانی نکلا ہے تو وہ بچہ اپنے گھر کے لوگوں کا سردار ہو گا۔
(6) اگر اس سے آگ نکلی ہے تو وہ بچہ قوت وسلطنت اور ظلم وجور والا ہو گا، بعض کہتے ہیں کہ منی کی تعبیر لفظی اشتراک کی وجہ سے منی (آرزو) سے کی جاتی ہے، خواب میں منی کا خروج دیکھنا مال میں کوتاہی افشاء راز یا اولاد کی موت ہے۔
(7) اگر صاحبِ خواب کاشتکار ہو تو بے آباد اور بنجر زمین آباد کرے گا اور اس سے پانی نکالے گا۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
