خواب میں چہرہ دیکھنے کی تعبیر
khwab me chehra face dekhne ki tabeer
(1) خواب میں چہرے کو خوبصورت دیکھنا دنیاوی لحاظ سے بہتر حالت میں ہونے اور بشارت اور سرور ملنے کی دلیل ہے۔
(2) اگر کسی کی بیوی حاملہ ہو اور اپنے چہرے کو سیاہ حالت میں دیکھے تو یہ بچی تولد ہونے کی علامت ہے، اللہ تعالی کا فرمان ہے: (واذا بشر احدہم بالانثی ظل وجہہ مسودا) ”اگر ان میں سے کسی کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی جائے تو اس کا چہرہ سیاہ ہو کر رہ جاتا ہے“۔
(3) اگر کسی کے ہاں حاملہ نہ ہو اور وہ اپنے چہرے کو سیاہ دیکھے تو وہ گناہوں کا مرتکب ہے۔
(4) چہرے کا پیلا ہونا ذلت اور حسد کی علامت ہے اور کبھی سیاہ چہرہ صاحبِ چہرے کے نفاق پر دلالت کرتا ہے اس لئے چہرہ کا پیلا ہونا بیماری ہے اور بیماری کی تعبیر نفاق سے کی جاتی ہے اور بعض اہلِ تعبیر کے بقول خواب میں چہرے کا پیلا پن بیداری میں دلیلِ عبادت ہے لقولہ تعالی: (سیماہم فی وجوہہم من اثر السجود) ”ان کی (مؤمنین کی) نشانی ان کے چہروں پر سجدوں کے اثرات ہیں“۔
(5) کسی حبشی یا زنگی کا خواب میں اپنے چہرے کو سفید دیکھنا اس کے نفاق اور اس میں حیا کی کمی کی علامت ہے۔
(6) خواب میں چہرے کو کالا اور باقی بدن کو گورا دیکھنا ظاہر کے مقابلے میں باطن کے بہتر ہونے کی طرف اشارہ ہے۔
(7) چہرہ سفید اور باقی بدن کالا ہونا ظاہر کا باطن سے اچھا ہونے کی علامت ہے۔
(8) بیداری میں چہرے پر بال نہ ہوں اور خواب میں اس میں بال دیکھنا غالب ہونے والے فرض اور کم ہونے والی عزت پر دلالت کرتا ہے۔
(9) خواب میں اپنے چہرے کو عام حالت سے بدلنا اور اس کی خوبصورتی میں کمی آنا بیداری میں اس کے اندر نقص واقع ہونے اور کثرت سے مزاح کرنے پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ مذاح سے چہرے کی رونق ختم ہوتی ہے۔
(10) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے رخسار کے گوشت اتر گئے ہیں تو تعبیر ہے وہ لوگوں سے مانگا کرے گا اور وہ صرف مانگ کر گذر بسر کرے گا، حدیث میں آیا ہے: (لا تزال المسألۃ باحد کم حتی یلقی اللہ وما فی وجہہ مزعۃ لحم) ”مانگ کر زندگی بسر کرنے والے کے چہرے میں قیامت کے دن گوشت نہیں ہو گا“۔
(11) اپنے چہرے میں ظلمت یا غبار یا کسی قسم کا ٹیڑھا پن دیکھنا فسادِ دین یا عزت وجاہ میں کمی ہونے کی دلیل ہے۔
(12) اپنے چہرے یا آنکھوں کو پیلا دیکھنا جرم کرنے کی طرف اشارہ ہے، چنانچہ قرآن مجید میں ہے: (نحشر المجرمین یومئذ زرقا) ”اور گھیر لائیں گے ہم گناہگاروں کو اس دن نیلی آنکھیں“۔
(13) خواب میں اپنے چہرے کو سیاہ دیکھنا کبھی دلالت کرتا ہے بہت زیادہ جھوٹ بولنے پر اور کبھی دین میں کوئی نئی چیز شامل کرنے پر۔
(14) اپنے چہرے کو سرخ مائل سفیدی دیکھنا عزت وشرف، کشادگی اور پاکیزہ زندگی گزارنے کی علامت ہے اور اگر صاحبِ خواب نیک وصالح ہو تو دلیل ہے کہ اس کو ایسا معاملہ پیش ہو گا جس سے وہ شرمائے گا۔
(15) چہرے کا بڑا ہونا عند الناس وجیہ ہونے کی علامت ہے۔
(16) چہرے پر پسینہ چھوٹتے دیکھنا اس کی حیات وحشمت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی چہرے کا پیلا پن عشق ومحبت کی علامت ہوتا ہے۔
(17) اپنے چہرے کو سرخ اور ایسا ترش دیکھنا جو دوسرے کو ناگوار ہو کسی مصیبت یا غم لاحق ہونے کی علامت ہے۔
(18) کسی عورت نے خواب دیکھا کہ اس کے چہرے کا رنگ دیگ کی سیاہی سے رنگا ہوا ہے تو یہ اس کے شوہر کے مرنے کی دلیل ہے۔
(19) اور عورت کا خواب میں سفید رنگ کی خوشبو یا سرمہ لگانا یا اس قسم کی زینت کی کوئی چیز استعمال کرنا اس کے اور اس کے شوہر کے درستگی وصلاح کی علامت ہے۔
(20) چہرے کا ہنس مکھ ہونا یا تبسم کرنا اور سفید ہونا صاحبِ چہرہ کے (زندہ ہو یا مردہ) حسنِ حالت پر دلالت کرتا ہے۔
(21) عورت یا بچے کے چہرے کو خوبصورت دیکھنا دلیلِ برکت ہے۔
(22) کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے دو چہرے ہیں تو یہ اس کے سوءِ خاتمہ کی دلیل ہے بفرمانِ رسول اللہ ﷺ: (لا ینظر اللہ الی ذی وجہین ) ”اللہ تعالی ذو وجہین کی طرف نظرِ رحمت نہیں فرماتے ہیں“۔
(23) خواب میں کسی کے بہت سارے چہرے ہونا اس کے مرتد ہونے کی طرف اشارہ ہوتا ہے بفرمانِ رسول اللہ ﷺ: (والملائکۃ یضربون وجوہہم وادبارہم) ”فرشتے ان کے چہروں اور پشتوں پر ماریں گے“، اگر صاحبِ چہرہ کثیرہ عالم ہو تو دلیل ہے وہ وجوہِ علم میں تصرف کرے گا۔
(24) کبھی چہرے کا سیاہ ہونا زوالِ منصب اور جھوٹ بولنے کی طرف اشارہ کرتا ہے اور کبھی اس کی دلالت خوف پر بھی ہوتی ہے۔
(25) خواب میں اپنے رخسار پر خوبصورت بال اگتے دیکھنا سلیم القلب ہونے اور رخسار کو بالوں کے بغیر دیکھنا خبیث الباطن ہونے کی علامت ہے۔
(26) خواب میں چہرہ کا شق ہونا بیداری میں بے شرم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(27) چہرے کو تر وتازہ اور چمکتا ہوا دیکھنا صاحبِ حیا ہونے کی دلیل ہے۔
(28) خواب میں چہرے کا بدنما ہونا عیب پر اور عیب دار ہونا بدنمائی پر دلالت کرتا ہے۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
