خواب میں زرد آلو کھانا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زرد آلو اس کے وقت پر اگر شیریں ہے تو جس قدر زرد آلو کھائے گا۔ اسی شمار پر اس کو دینار ملیں گے۔ اور اگر زرد آلو ترش ہے تو بیماری اور غم کی دلیل ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں زرد آلو کا دیکھنا کنیز یا مال ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے اس نے زرد آلو کی گٹھلی توڑی ہے جو تلخ ہے دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ زرد آلو بے وقت بیماری ہے اور وقت پر اگر ترش ہے تو غم و اندوہ ہے اور اگر شیریں ہے تو منفعت ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔