خواب میں زخمی ہونا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم کو کسی نے زخمی کیا ہے اور اس سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ زخمی کرنے والا اس کے سچی بات کا جواب نہ دے سکے گا اور اگر دیکھے کہ اس زخم سے خون نہیں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو جھوٹی بات کہے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ تلوار لے کر کسی کو زخمی کیا ہے اور اس کے دو ٹکڑے کئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے سامنے لوگ اس پر طعنہ ماریں گے اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اپنے جسم پر بہت سے زخم دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے منفعت پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ جسم پر بہت سے زخم دیکھنا مال کا نقصان ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں زخم تین وجہ پر ہے: اول مال، دوم دولت، سوم منفعت۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔