خواب میں دلالی کرنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دلالی کرنا چار وجہ پر ہے۔ (1) لوگوں کے درمیان صلح کرنا (2) سیدھا رستہ (3) نیک کام (4) المعروف بجا لانا۔ اور دلال ایسا مرد ہے کہ جو لوگوں کی خیر کی طرف رہبری کرتا ہے۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ دلالی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ نیکی کا رستہ دکھائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دلالی کرنا مذکورہ بالا چار وجہ پر ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔