خواب میں تانبا دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
مس۔ تانبا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تانبا یہودیوں کے لئے ہے، اگر دیکھے کہ اس کے پاس تانبا ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ تانبے کا برتن جیسے گلاس اور لوٹا اور جو اس سے مشابہ ہے یہ سب شادی اور نکاح پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے تانبا گلا کر صاف اور پاکیزہ کیا ہے دلیل ہے کہ مشکل کام اس کے ہاتھ پر کشادہ ہو گا، کہتے ہیں کہ صاحب خواب حلال مال کو مشقت سے حاصل کرے گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
