خواب میں تحفہ دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
ہدیہ۔ تحفہ۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو ہدیہ دیا ہے، اگر وہ چیز عمدہ اور نیک اور فریقین کے لائق ہے تو نفع ہو گا اور اگر بری چیز ہے تو دونوں کو ایک دوسرے سے نفع نہ ہو گا بلکہ شر اور فساد پر دلیل ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو کوئی چیز بطور ہدیہ دی ہے اور وہ چیز اس کو مرغوب ہے تو خیر و صلاح پر دلیل ہے اور اگر وہ پسندیدہ چیز نہیں ہے تو شر اور فساد پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی بوڑھے آدمی یا بوڑھی عورت نے ہدیہ دیا ہے تو خیر و منفعت پائے گا اور اگر جوان مرد یا جوان عورت دے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
