خواب میں سار پرندہ دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
سار۔ ایک خوش آواز پرندہ ہے۔ اگر خواب دیکھے کہ اس کے پاس سار ہے۔ تو حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق مکار آدمی پر دلیل ہے کہ بہت سفر کرتا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے سار پکڑا ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کے ساتھ اس کی صحبت ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس نے سار کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ جس قدر اس نے کھایا ہے۔ اس کو اسی قدر خیر و منفعت پہنچے گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سار کا دیکھنا کافر مرد کا دیکھنا ہے۔ جو بہت جھوٹ بولتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سار اس پر جمع ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ کافروں میں گرفتار ہوگا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
