خواب میں لوٹ کا مال دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
غنیمت۔ لوٹ کا مال۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں غم شادی اور خوشی ہے۔ اگر دیکھے کہ غمگین ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ خوشی پائے گا اور اپنی مرادات کو پہنچے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ غمگین ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا اور اگر دیکھے کہ غم سے رہائی ہوئی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور خواب میں غنیمت پانا اگر کافروں کا مال ہے۔ دلیل ہے کہ نرخ گراں ہوں گے اور اگر دیکھے کہ مسلمان کافروں کے ملک سے غنیمت لائے ہیں۔ دلیل ہے کہ جس ملک میں غنیمت لائے ہیں نعمت ہو گی اور نرخ کی ارزانی ہو گی اور اگر دیکھے کہ کافر مسلمان کے ملک سے غنیمت لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر غنیمت حاصل ہو گی۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
