خواب میں سنجد کھانا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سنجد مال صالح ہے جو محنت سے حاصل ہوگا۔ اگر دیکھے کہ اس نے سنجد خریدا ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے سنجد کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کو عیال پر خرچ کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں سنجد تین وجہ پر ہے۔ (1) مال جو محنت سے ملے گا (2) مال جو بغیر محنت حاصل ہوگا (3) بدخو آدمی سے فائدہ اور نفع۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
