خواب میں رونا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

گریستن۔ رونا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے چہرے پر رونے کے نشان پڑ گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے نیک کام کے باعث لوگ طعنہ ماریں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رونا صاحب خواب کے لئے خوشی اور حق تعالیٰ کی بخشش ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ گناہ پر رویا ہے یا کسی علم کی محفل یا قرآن مجید پڑھنے میں رویا ہے یا اس موقع پر جو اس کے مشابہ ہے تو خدا تعالیٰ کے کرم پر دلیل ہے کہ جو اس پر رحمت کرے گا اور اس کے گناہ بخشے گا۔ اور اگر دیکھے کہ رویا ہے اور آنسو اس کی آنکھوں سے نہیں نکلے ہیں دلیل ہے کہ گزشتہ کام کے نہ کرنے سے افسوس کرے گا اور توبہ کرے گا اور اگر کسی کئے ہوئے کام پر مصیبت کی زاری اور بغیر نوحہ کے رویا ہے دلیل ہے کہ شادی خوشی اور راحت دیکھے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رونا اور پھر ہنسنا دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: ہو اضحک وابکی (وہ ہنساتا اور رلاتا ہے)۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔