خواب میں قوسِ قزح دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
کمانہ آسمان۔ قوس قزح۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ آسمان پر زرد کمان دکھائی دیتی ہے دلیل ہے کہ اس ملک کے لوگ بیماری میں مبتلا ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس میں سبزی سرخی سے زیادہ ہے دلیل ہے کہ اس ملک میں نعمت فراخ ہو گی اور اگر دیکھے کہ سرخی سبزی سے زیادہ ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ حضرت جابر مغربی نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ آسمان پر سرخی ستون کی طرح ہے دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو قوت اور کامیابی ہو گی اور اگر سیاہ ستون دیکھے تو اس کی تاویل اول خواب کے خلاف ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
