خواب میں گورکن یا  قبر کھودنے والا دیکھنے کی تعبیر

khwab me gorkan grave digger undertaker dekhne ki tabeer

(1) خواب میں گورکن وہ آدمی ہے جو کسی ایسے پُر مشقت کام میں لگا ہوا ہے جس سے موت تک چھٹکارا حاصل نہیں ہو سکتا۔

(2) گورکن کے بارے میں دریافت کرنا مصیبت کی طرف اشارہ ہے، اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ نمناک مٹی کھود رہا ہے تو دلیل ہے وہ کوئی باطل کام سوچے گا اور اسے کچھ نفع حاصل نہیں ہو گا۔

(3) پہاڑ کو کھودنے والے مرد سے مراد ایسا آدمی ہوتا ہے جو کسی عظیم، مضبوط اعصاب کے آدمی کے ساتھ رہتا ہو۔

(4) پہاڑوں اور کنویں کو کھودنے والا سازشی، دھوکہ باز اور اپنی عداوت کو چھپانے والا ہے، اگر وہ اس پر اجرت لے تو مکار اور حیلہ باز ہے اس لئے کہ کھودنا مکر ہے گورکن کو خواب میں دیکھنا دروغہ جیل اور بری باتوں کی پردہ دری کی علامت ہے۔