خواب میں حضرت لوط علیہ السلام کو دیکھنا

(1) خواب میں لوط علیہ السلام کو دیکھنا قوم اور بیوی کی طرف سے تکلیف اور غم پہنچنے کی دلیل ہے اور کبھی اپنے دشمنوں پر نصرت حاصل ہونے، دشمنوں کو عذاب میں مبتلا اور  دیکھنے پر دلالت کرتا ہے اور ان کی رؤیت مسخ اور زمین میں دھنس جانے اور ہلاک ہونے کی دلیل ہے، جبکہ لوط علیہ السلام کے قوم کی طرح غلط کاری میں ملوث ہوں۔

(2) اگر کسی عورت نے خواب میں لوط علیہ السلام کی بیوی کو دیکھا تو تعبیر ہے وہ اپنے شوہر کی اطاعت سے نکلے گی اور شوہر کی حالت کو خراب کرنے کی کوشش کرے گی اور ہلاک ہونے کا بھی خدشہ ہے، اگر سارے لوگ خواب میں لوط علیہ السلام کو دیکھ لیں تو دلیل ہے اس علاقے کی عورتوں میں فساد ظاہر ہو گا، خواب میں لوط علیہ السلام کو دیکھا تو یہ لواطت کے عمل پر اس کو تنبیہ ہے اور دلیل ہے اس کی بیوی بے فائدہ اور فاسقہ ہو گی۔

(3) اگر بادشاہ خواب میں لوط علیہ السلام کو دیکھے تو اس کی مملکت وسیع ہو گی یا دلیل ہے اس کو بہت بڑا خزانہ ملے گا