خواب میں لوگوں کو نصیحت دینا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
نذکر۔ نصیحت دینے والا۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ لوگوں کو نصیحت دیتا ہے دلیل ہے کہ اس کو خوشی ہو گی اور اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا اور اپنے دشمن کو مغلوب کرے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ لوگوں کو نصیحت دیتا ہے دلیل ہے کہ اس میں صلاح دین اور آخرت کی نجات ہے اور دین و دنیا کی اس میں بشارت ہے اور اگر دیکھے کہ لوگوں کا ناصح ہے دلیل ہے کہ اس کو حق تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنی چاہئے اور توبہ کرے تاکہ شر اور فتنے سے پناہ میں رہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
