خواب میں لکھنے والے کو دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
نویسندہ۔ لکھنے والا۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر لکھنے والا دیکھے کہ اس نے کچھ لکھا ہے دلیل ہے کہ مکر اور حیلے سے کسی کا مال لے گا اور ناکردنی کام کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے بادشاہ کے لئے کچھ لکھا ہے دلیل ہے کہ مال و نعمت بہت پائے گا اور اگر دیکھے کہ عام لوگوں کے لئے کچھ لکھا ہے دلیل ہے کہ اپنے مکر اور حیلے سے لوگوں کو پریشان کرے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اچانک منشی بنا ہے دلیل ہے کہ مکر اور حیلے سے روزی کمائے گا۔ اور اگر عالم شخص ہے اور دیکھے کہ لکھنے کا کام کرتا ہے دلیل ہے کہ خیر و منفعت پائے گا اور اگر دیکھے کہ شعرا اور غزل اور افسانہ لکھتا ہے دلیل ہے کہ دنیا کے کام میں لگے گا اور کام آخرت کو بھولے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قرآن مجید اور توحید اور دعا لکھتا ہے دلیل ہے کہ خیر اور نفع پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے خون کی سیاہی سے خط کو لکھا ہے دلیل ہے کہ اس کے خون کا سود کمائے گا اور مسک لکھے گا۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں منشی دیکھے کہ اس نے کسی سردار کو خط لکھا ہے، اگر صالح ہے تو اس کے دین اور دیانت کے ضائع ہونے پر دلیل ہے اور اگر بدکار ہے تو توبہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ سرخی کے ساتھ لکھتا ہے تو دنیا کے عیش و عشرت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ زردی سے لکھتا ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ سبزی کے ساتھ لکھتا ہے دلیل ہے کہ اس کا نام خیر اور خوشی سے ملک میں مشہور ہو گا اور اگر دیکھے کہ سونے اور چاندی سے لکھتا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ سے خیر و منفعت پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لکھنا چار وجہ پر ہے (1) خیر و منفعت (2) مال اور نعمت (3) مکر اور حیلے سے کچھ حاصل کرنا (4) معطل ہونا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
