خواب میں کاجی کھانا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

کاجی ایک قسم کا کھانا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے روغن کنجد اور روغن بادام کے ساتھ کاجی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خیر و منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ روغن اور شہد کے ساتھ کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر راحت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ روغن اور دہی کے ساتھ کھائی ہے دلیل ہے کہ اس کو کسی سے تھوڑی منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ترش چیز کے ساتھ کھائی ہے تو غم و اندوہ اور اندیشہ پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے شیریں چیز کے ساتھ کاجی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو آسانی سے مال ملے گا اور اگر دیکھے کہ ترش چیز کے ساتھ کھائی ہے تو ترشی کے مطابق غم و اندوہ پر دلیل ہے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔