khwab mein sharamgah dekhna
(۱) خواب میں فرج دیکھنا سختی میں مبتلا شخص کے لئے آسانی، کوشش کرنے والے کی ضرورت کے پورا ہونے، کنوارے کے لئے شادی، سفر پر جانے، مشتر کہ معاملہ کرنے، پوشیدہ امور کے واضح ہونے اور معدنیات پر اطلاع پانے کی دلیل ہے۔
(۲) شرمگاہ کی تعبیر ایسی امانت ہے جس میں تصرف کرنے کی اجازت صرف اس کے مالک ہی کو ہے، ایسے ہی فرج کو خواب میں دیکھنا قید پر اور گھر کے اس دروازے پر دلالت کرتا ہے جس کے بارے میں اللہ پاک نے فرمایا کہ صرف اس سے آیا جائے، فرمانِ خداوندی ہے ”اور تم اپنے گھروں میں دروازوں سے داخل ہو“، فرج سے مراد کبھی جنگجو اور کبھی عورت کی طرف متوجہ کر دینے والا بوسہ ہوتا ہے اور فرج خواب میں کبھی انسان کے راز کے محافظ پر اور کبھی حمام پر بھی دلالت کرتی ہے، اس لئے کہ حمام میں بھی پانی اور حرارت ہوتی ہے، فرج پہاڑوں کے درمیان وادی اور گھاٹی پر بھی دلالت کرتی ہے، بسا اوقات فرج بیماری اور علاج پر دلالت کرتی ہے جس سے زندگی ملتی ہے یا پھر موت پر دلالت کرتی ہے اس لئے ذکر کے فرج کے ساتھ لگنے سے انتشار پیدا ہو جاتا ہے اور منی جس نے ذکر کو تقویت دی ہوئی تھی کے نکلنے سے ذکر کا انتشار ختم ہو جاتا ہے۔
(۳) کبھی آدمی کی شرمگاہ عورت کی شرمگاہ پر دلالت کرتی ہے، فرج کبھی قبر اور ایسے تنور پر بھی دلالت کرتی ہے جس میں آٹا داخل کیا جاتا ہے اور پکی ہوئی روٹی نکلتی ہے، بسا اوقات فرج کی دلالت غم پر بھی ہوتی ہے، بسا اوقات فرج اس آدمی پر بھی دلالت کرتی ہے جو اس کی حفاظت میں ہے، بسا اوقات فرج اور ذکر آگ یا آگ میں داخل ہونے کے سبب پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ فرج اور ذکر شہوت کی جگہیں ہیں، فرج وطی بالشبہ سے حمل ٹھہر نے پر بھی دلالت کرتی ہے۔
(۴) اگر کوئی آدمی سختی میں ہو اور خوبصورت فرج دیکھے تو سختی سے خلاصی کے ساتھ حاجت بھی پوری ہو گی، اگر یہی بندہ سفر کی طرف متوجہ ہوا تو سفر میں راحت حاصل ہو گی اور اگر شرکت کا عزم کیا تو شرکت سے بھی راحت حاصل ہو گی اور اگر ایسا بندہ یہ خواب دیکھے جو معد نیات اور پوشیدہ چیزوں کی خبر رکھتا ہے تو اس کو حصولِ مقصود میں کامیابی حاصل ہو گی۔
(۵) اگر فرج سے فائدہ بھی حاصل کیا تو ودیعت والے مال میں خیانت کرے گا۔
(۶) خواب میں وطی سے بسا اوقات قید پر دلالت ہوتی ہے اور اگر صاحبِ خواب پر کوئی کام مشکل ہو درانحالیکہ جس میں وہ بھلائی کو بھی جانتا ہے تو بھلائی اور ہدایت والی جگہ میں وقوع کے ساتھ محل میں صحیح راستے سے آنے پر دلالت کرتا ہے، اگر فرج دیکھنے والا گناہگار ہے تو توبہ کرنے کی طرف اشارہ ہے اور اگر نماز کو چھوڑنے والا ہے تو نماز کی پابندی کرنے یا نصیحت قبول کرنے کی طرف اشارہ ہے اور اگر دیکھنے والا مریض ہے تو قریب المرگ ہونے پر دلالت ہے یا پھر صاحبِ خواب اپنی قبر اپنی زندگی میں ہی کھود لے گا ، فرج میں وطی بسا اوقات کسی موٹی چیز کے تنور میں لٹکانے یا آٹے کو تنور میں داخل کرنے یا عجیب پھل یا لذیذ چیز کھانے پر دلالت کرتی ہے۔
(۷) خواب میں مشہور عورت کی فرج کو دیکھنا اس کے راز پر مطلع ہونے کی علامت ہے۔
(۸) اگر فرج کو اچھی حالت میں دیکھے تو یہ اس عورت کے شوہر یا اس کے لڑکے کی اچھی حالت میں ہونے کی دلیل ہے۔
(۹) خواب میں مرد کے لئے فرج اور عورت کے لئے ذکر دیکھنا مرد کی بری حالت کے ساتھ ذلت اور عورت کے مرتبے اور مرد کی طرح بننے پر دلالت کرتا ہے۔
(۱۰) بعض حضرات نے کہا ہے کہ خواب میں اگر کوئی مرد عورت کی طرح اپنے لئے فرج دیکھے درانحالیکہ وہ قید وغیرہ میں تھا تو قید سے چھٹکارے کے ساتھ نجات حاصل ہو گی۔
(۱۱) اگر خواب میں کوئی فرج دیکھے درانحالیکہ اس کا کسی کے ساتھ جھگڑا ہے یا اس کا کوئی دشمن ہے جو اس پر غلبہ چاہتا ہے تو اس کا دشمن ذلیل ہو گا، خصوصاً اگر اس نے جماع بھی کیا تو دشمن کی ذلت کی طرف زیادہ واضح اشارہ ہے۔
(۱۲) اپنی بیوی کے فرج کو کوتاہ دیکھنا دشمن پر غلبہ پانے اور بڑا دیکھنا دشمن کے اس پر غلبہ حاصل کرنے کی دلیل ہے۔
(۱۳) تاجر اگر بوڑھی عورت کی شرمگاہ دیکھے تو خسارے میں پڑے گا اور فرج کی تعبیر شہد فروش یا کھجوروں کا کاروبار کرنے والا یا شراب فروش بھی ہوتی ہے۔
(۱۴) خواب میں اگر کوئی خود کو عورت کی فرج میں داخل دیکھے تو اس میں اس کے مر جانے کی طرف اشارہ ہے، بعض حضرات کے نزدیک اس خواب میں فرج کی تعبیر سفاک قسم کا آدمی ہے، فرج سے ایسے دھوکہ دینے والے اور مکر کرنے والے پر دلالت ہوتی ہے جو دن کے وقت عاجزی ظاہر کرتا ہے اور رات کے وقت گناہ کا ارتکاب کرتا ہے، فرج کی تعبیر بیوقوف غلام بھی ہے، بیوقوف کا اعراض وطی پر دال ہوتا ہے اور چھڑی وغیرہ سے مارنا بھی وطی پر دلالت کرتا ہے، فرج کی تعبیر بچہ والے پرندے کے گھونسلے سے بھی کی جاتی ہے۔
(۱۵) اگر خواب میں کسی نے پرندے کو دیکھا یا اس کا مالک ہوا تو اس میں دلالت ہے کہ وہ عورت کا نکاح کے ذریعہ مالک بنے گا۔
(۱۶) فرج کے بالوں کی تعبیر آنے والے حیض ہیں یا ایسے شعر ہیں جن پر قبیح ہجو کی گئی ہو۔
(۱۷) اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا ذکر فرج میں تبدیل ہو گیا ہے تو قوت وصبر عاجزی، کمزوری اور ڈرنے میں تبدیل ہو جائے گی۔
(۱۸) اگر خواب میں کسی نے دیکھا کہ اس نے اپنے ہاتھ کے ساتھ عورت کی فرج کو پکڑ لیا ہے جس سے وہ ذکر میں تبدیل ہو گئی تو دلیل ہے وہ اس عورت کی خلقت کو بدل دے گا، اگر آدمی کا گمان ہو کہ اب ہمیشہ عورت کی فرج ذکر رہے گی تو اس میں دلالت ہے کہ وہ عورت زبان کے ذریعہ ہمیشہ شوہر پر مسلط رہتے ہوئے ہر بات اور کام میں شوہر کی برابری کرے گی۔
(۱۹) اگر کوئی خواب میں خود کو عورت کی شرمگاہ چوستا دیکھے تو اسے کچھ کشادگی نصیب ہو گی۔
(۲۰) اگر کوئی خواب میں خود کو نامعلوم عورت کی فرج کو کاٹتا دیکھے تو اس میں خوشی اور وسعت حاصل ہونے پر دلالت ہوتی ہے۔
(۲۱) خواب میں بوڑھی عورت کی فرج کو دیکھنا دنیا کے معاملے میں کشادگی حاصل ہونے کی علامت ہے۔
(۲۲) خواب میں عورت کی فرج کو پیچھے سے دیکھنا دلیل ہے خیر یا بغض اور لمبی دشمنی کے بعد ہونے والی محبت کی امید کرے گا۔
(۲۳) خواب میں عورت اگر اپنی شرمگاہ میں پانی داخل ہوتا دیکھے تو اسے اولادِ نرینہ عطا کی جائے گی۔
(۲۴) عورت کی فرج کو لوہے یا زرد رنگ کا دیکھنا مقصود کے حصول میں ناامیدی پر دلالت کرتا ہے۔