خواب میں گلوبند دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
گردن بند۔ گلوبند۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کے پاس سفید مروارید کا گلوبند ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو اپنا علم عطا فرمائے گا جس قدر گلوبند کے موتی روشن تر ہوں گے علم و دانش زیادہ ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس کا گلوبند سونے یا چاندی کا ہے اور بیش قیمت موتیوں سے جڑاؤ ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر شرف اور بزرگی پائے گا اور ممکن ہے کہ اس کے ذمے امانت ہو۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گلوبند دراز ہو گیا ہے دلیل ہے کہ امانت ادا کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گلوبند کوتاہ ہو گیا ہے دلیل ہے کہ امانت میں خیانت کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے اپنا گلوبند موتیوں سے جڑاؤ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی گردن میں ولایت اور مرتبہ ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا گلوبند کوتاہ ہو گیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے گلوبند ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے علم میں بہت کمال ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سنہری گلوبند کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (1) حج (2) ولایت (3) لڑائی اور جھگڑا (4) امانت (5) علاج (6) کنیز۔ اور سنہری حج ہے اور چاندی کا گلوبند کنیز ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
