خواب میں نرسنگا دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

ناقوس۔ نرسنگا۔ ایک باجا جو سنکھ سے بنتا ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناقوس منافق اور جھوٹا اور بے فائدہ شخص ہے اور اگر دیکھے کہ ناقوس بجاتا ہے دلیل ہے کہ منافق آدمی کے ساتھ بیٹھے گا اور نفاق سے جھوٹ بولے گا اور اگر ناقوس خوش ہو گا اور ناقوس کو دیکھے کہ ٹوٹ گیا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناقوس تین وجہ پر ہے (1) جھوٹ بولنا (2) نفاق (3) دل میں کافروں کی محبت رکھنا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔