خواب میں دانے دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں دانے خواہ پختہ ہوں خواہ خام۔ غم و اندوہ پر دلالت کرتے ہیں۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ دانے زمین پر گرے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ ان کا نرخ ارزاں ہوگا۔ اور جس طرح کے دانے دیکھے اگر گھر میں لائے یا بوری میں ڈالے دلیل ہے کہ وہ چیز گراں ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ مردے لوگوں کو دانے دیتے ہیں دلیل ہے کہ وہ دانے ارزاں ہوں گے۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔