خواب میں چوپایہ دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس چوپایہ ہے اور اس کا مطیع و فرمانبردار ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قیمت کے مطابق جنگلی آدمی سے فائدہ اٹھائے گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جنگلی چوپایوں کا ریوڑ اس کے پاس آیا اور اس کا مطیع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ جن لوگوں کا مسکن جنگل میں ہے وہ اس کے تابع ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جنگلی چوپایوں کو پوچھتا ہے کہ دانا لوگوں سے جھگڑے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چوپایہ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عقل زائل ہوگی اور اگر دیکھے کہ چوپایہ سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور اگر دیکھے کہ چوپائے کا گوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
