خواب میں چوگان کھیلنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چوگان بازی خواب میں دیکھنا دلیل ہے کہ جس چیز کی جستجو ہے اس کو پائے گا اور عزت و مرتبہ پائے گا، لیکن دین اور عبادت میں سست ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر خواب میں چوگان بادشاہ کے ہاتھ میں دیکھے تو دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا اور اگر چوگان کسی عام آدمی کے ہاتھ میں دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے لڑائی کرے گا اور عورتوں کی طرف سے بری بات سنے گا۔ اہلِ تعبیر گیند کو منہ سے اور چوگان کو زبان سے تشبیہ دیتے ہیں۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
