خواب میں چیونٹیاں دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

مورچہ۔ چیونٹیاں۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چیونٹی کیڑے لوگوں کا انبوہ ہے، اگر دیکھے کہ بہت سے چیونٹے اس کے گھر سے نکلے ہیں دلیل ہے کہ اس گھر کے لوگ دوسرے جگہ تبدیل ہوں گے اور اگر دیکھے کہ چیونٹے اس کے گھر میں گئے ہیں دلیل ہے کہ چور اس کے گھر گھسے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر بہت سی چیونٹیاں جمع ہوئی ہیں کہ جلدی ہلاک ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں اپنی گھریں بہت سے چیونٹے دیکھے دلیل ہے کہ اس کی نسل بہت ہو گی اور اگر دیکھے کہ چیونٹے اس کے گھر سے باہر نکلے ہیں دلیل ہے کہ اس کی نسل کم ہو گی۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سرخ چیونٹی ضعیف آدمی پر دلیل ہے اور سیاہ اور بڑے چیونٹے چوری کے مال پر دلیل ہیں اور اگر دیکھے کہ چیونٹیاں اس کے گھرے باہر نکلی ہیں اور ہوا میں اڑتی ہیں دلیل ہے کہ اس کے خویش سفر سے واپس آئیں گے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چیونٹیوں کا دیکھنا تاویل میں صاحب خواب کے اہل بیت ہیں اور اگر دیکھے کہ چیونٹیاں اس کے گھر سے باہر نکلی ہیں دلیل ہے کہ اس گھر کا حال پریشان ہو گا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔