خواب میں چیل دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیل اس جگہ کے بادشاہ پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ چیل اس کی تابعدار ہے دلیل ہے کہ صاحب خواب بڑا آدمی ہوگا اگر یہی خواب حاملہ عورت دیکھے دلیل ہے کہ لڑکا جنے گی جو بادشاہ کا مقرب ہوگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ چیل اس کے ہاتھ سے اڑ گئی ہے۔ اگر حاملہ عورت ہے تو بچہ مرا ہوا پیدا ہوگا اور اگر موجود ہے تو دنیا سے سفر کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں چیل کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1) متواضع ہونا (2) بزرگواری (3) فرزند (4) مال۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔