خواب میں چراگاہ دیکھنا

(1) خواب میں چراگاہ کی تعبیر بلا تعب حاصل ہونے والا رزق ہے یا کم محنت زوجہ ہے یا علامت ہے صدقہ جاریہ ہے، چراگاہ حقیقت میں دنیا، اس کا مال اور زینت وآرائش ہے، نیز اسلام کی بھی دلیل ہے۔

(2) جو دیکھے کہ وہ چراگاہ میں ہے اور وہ فقیر ہے تو مستغنی ہو گا، مالدار ہو تو مالداری میں اضافہ ہو گا، اگر دنیا سے بے رغبت ہے تو دنیا کی رغبت ہو گی۔

(3) اگر ایک چراگاہ سے دوسری چراگاہ منتقل ہوا ہے تو دلیل ہے دنیا کی طلب میں سفر کرے گا اور ایک بازار سے دوسرے بازار اور ایک صنعت سے دوسری صنعت کی طرف منتقل ہو گا۔