خواب میں باریک پودا دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
شبہ۔ پود۔ باریک منکے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس پود ہے یا خریدا ہے اور اس میں سوراخ کئے ہوئے تھے۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکی پیدا ہو گی ورنہ غمناک ہو گا دین میں نیلا اور سیاہ پود خیر نہیں ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز اور سفید پود کا دیکھنا خیر اور منفعت پر دلیل ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ زرد پود بیماری کی دلیل ہے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
