خواب میں سیاہی دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سیاہی خواب میں طلبِ عیش اور مال پانا ہے اور اگر دیکھے کہ سیاہی خریدی یا کسی نے اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ عیش اس پر فراخ ہوگی اور مراد حاصل ہوگی اور اگر دیکھے کہ سیاہی گرائی ہے یا اس سے ضائع ہوئی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ سیاہی اس کے کپڑوں پر لگی ہوئی ہے تو منشی ہے تو اس کے لیے نقصان دہ نہیں ہے اور اگر دیکھے کہ سیاہی سے کچھ لکھا ہوا تھا کہ کوئی چیز قرآن مجید یا اسمائے الٰہی ہیں تو یہ خیرو صلاح کی دلیل ہے اور اگر اس کے خلاف ہے تو شرو فساد کی دلیل ہے۔

مداد۔ سیاہی۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر خواب میں سیاہی دیکھے دلیل ہے کہ وہ روزی اس پر فراخ ہو گی اور اگر دیکھے کہ سیاہی اس سے ضائع ہوئی ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ سیاہی اس کے کپڑے پر گری ہے دلیل ہے کہ اس کا نقصان ہو گا اور اگر صاحب خواب مشی ہے تو سرداری پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیاہی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے (1) سرداری (2) راحت و آرام (3) معیشت (4) شادی اور خوشی۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔