خواب میں بارہ برج دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ حمل اور اسد کا دیکھنا بادشاہ کا لشکر ہے اور ثور اور سنبلہ اور جدی کا دیکھنا شہزادہ ہے اور جوزا اور میزان اور دلو کا دیکھنا بادشاہی وزراء ہیں اور سرطان اور عقرب اور حوت کا دیکھنا صاحب شرط اور بادشاہ کے شراب دار کا دیدار ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں برج حمل کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام باحشمت شخص سے پڑے گا اور اس کی مراد پوری ہوگی۔ اور اگر برج ثور کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام جاہل اور نادان شخص سے ہوگا۔ اور اگر برج جوزا کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام زبان دان اور فصیح آدمی سے پڑے گا اور مراد پوری ہوگی۔ اور اگر برج سرطان کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام اصل شخص سے پڑے گا اور حاجت پوری ہوگی اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر برج اسد کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام باحشمت شخص سے پڑے گا۔ اور اگر برج سنبلہ کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام دہقان مردِ کسان سے وفا پڑے گا اور مراد نہ ہوگی۔ اور اگر برج میزان کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام قاضی سے پڑے گا جو وعدہ کرے گا اور اسے پورا کرے گا۔ اگر برج عقرب کو دیکھے تو دلیل ہے کہ مفسد شخص یا بدکار عورت سے پالا پڑے گا اور اس کو زحمت اور غم پہنچے گا۔ اگر برج قوس کو دیکھے تو کام سردار اور بزرگ شخص کے ساتھ پڑے گا اور اس کی ضرورت پوری ہوگی اور اس سے لوگ محبت کریں گے اور اگر برج حوت کو دیکھے تو اس کا کام مرد غریب سے پڑے گا۔ اور اگر برج جدی کو دیکھے تو کام سادہ دل، نیک رائے، مہربان اور کم سخن آدمی سے پڑے گا اور اس کی مراد پوری ہوگی۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
