خواب میں بہشت دیکھنا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بہشت کا خواب میں دیکھنا حق تعالیٰ کی طرف سے خوشی اور خوشخبری ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: ادخلوہا بسلام امنین (اس میں سلامتی اور امن کے ساتھ کسی اوقت داخل ہو جاؤ)۔ اور اگر دیکھے کہ بہشت کے میوے کے لئے کسی نے دیئے اور کھائے تو دلیل ہے کہ جس قدر میوے کھائے ہیں، اسی قدر علم و دانش اور دین اور خصلت کی سیکھے گا، لیکن فائدہ نہ اٹھائے گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں حوروں کو دیکھے تو بھی یہی دلیل ہے، اور اگر دیکھے کہ بہشت میں مقیم ہے، لیکن ویران ہے تو دلیل ہے کہ فساد اور گناہ کی طرف مائل ہوگا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہشت اس پر بند کر دیا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ اس سے ناراض ہیں اور اگر دیکھے کہ بہشت کے پاس جا کر واپس ہوا ہے تو دلیل ہے کہ موت کی بیماری میں گرفتار ہوگا، لیکن شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ فرشتے ہاتھ پکڑ کر اس کو بہشت میں لے گئے ہیں اور اس وقت وہ طوبیٰ کے سائے میں بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ دونوں جہان کی مراد پائے گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: طوبیٰ لہم وحسن ماب (ان کے لئے خوشخبری اور اچھا ٹھکانہ ہے)۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو شراب اور شیر کے پینے سے منع کیا گیا ہے تو یہ اس کے دین کی تباہی کی دلیل ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: ومن یشرک باللہ فقد حرم اللہ علیہ الجنہ (اور جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے گا اللہ تعالیٰ اس پر بہشت کو حرام کر دے گا)۔ اور اگر دیکھے کہ بہشت کے میوے اس کو کسی نے دیئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو اس کے علم کے حصہ کا ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ بہشت میں آگ ڈالی ہے تو دلیل ہے کہ کسی کے باغ سے حرام چیز کھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ حوضِ کوثر سے پانی پیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہشت کو اس کا محل ملا ہے تو دلیل ہے کہ معشوقہ دلارام اس کو کنیز یا عورت ملے گی اور نکاح کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ رضوان دارونہ بہشت اس کے برابر خوش و خرم ہے تو دلیل ہے کہ کسی سے خرم و شادماں ہو گا اور نعمت پائے گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: سلام علیکم طبتم فادخلوہا خالدین (تم پر سلامتی ہو، خوش رہو، اس میں ہمیشہ کے لیے داخل ہو جاؤ)۔ اور اگر دیکھے کہ اچھی جگہ بلند پر ہے کہ بہشت کی صورت ہے تو دلیل ہے کہ بہشت ہے تو وہ جانتا ہے اور اگر دیکھے کہ بہشت ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ عادل کے ساتھ بہشت کے امیر یا بزرگ عالم کے ساتھ مصاحبت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہشت کی طرف جاتا ہے تو دلیل ہے کہ بہشت کی طرف راہ حق پر رہے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ بہشت کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے: اول علم، دوم زہد، سوم احسان، چہارم خوشی، پنجم بشارت، ششم امن، ہفتم خیرو برکت، ہشتم نعمت، نہم سعادت۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بہشت میں ہے تو دلیل ہے کہ دو جہان کی مرادیں پائے گا اور اس کے ہاتھ سے بہت سی خیرات ہوگی۔ اگر مصلح دیکھے کہ بیماری یا بلا میں مبتلا ہو گا تو دلیل ہے کہ بہشت کا ثواب پائے گا اور علم ہوگا اور علم کے علم سے نفع پائیں گے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
