خواب میں وقوفِ عرفہ دیکھنے کی تعبیر

khwab me wuquf e arafa dekhne ki tabeer

(1) خواب میں خود کو عرفات میں وقوف کی حالت میں دیکھنا بلند مرتبہ سے کم مرتبہ کی طرف منتقل ہونے یا شر سے خیر کی طرف جانے پر دلالت کرتا ہے یا اپنی بیوی یا اپنے مسکن یا کسی اور عزیزشی سے جدائی کی دلیل ہے اور کبھی اس کی تعبیر دشمنوں کے غالب آنے سے بھی کی جاتی ہے۔

(2) اگر کسی عزیز سے مفارقت ہو یا دشمن اس پر غالب ہو اور وہ خود کو عرفات میں وقوف کرتا ہوا د یکھے تو وہ عزت وشرف پائے گا اور جدا عزیزوں کے ساتھ یک جا ہو گا اور دشمنوں پر غالب ہو گا۔

(3) اگر گناہگار شخص خود کو وقوفِ عرفہ کرتا دیکھے تو یہ توبہ کرنے اور اس کے قبول ہونے کی بشارت ہے۔

(4) اور اگر اس کا کوئی راز لوگوں سے پوشیدہ ہو تو یہ اس راز کے فاش ہونے کی طرف اشارہ ہے۔

(5) چلتے چلتے کسی جگہ پر ٹھہر جانا کبھی اپنی حالت پر برقرار رہنے اور کبھی بیمار کے صحت یاب ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

(6) کسی مباشرت کے غرض سے ٹھہر جانا اس کی مصلحتوں پر دلالت کرتا ہے۔

امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔