khwab me tandoor oven or clay oven dekhna
(۱) خواب میں گھر کا تنور دیکھنا گھر کے مالک اور اہل وعیال کی ضرورت کے لئے رکھے گئے غلام پر دلالت کرتا ہے، بسا اوقات تنور صاحبِ خواب کے مظہر یا خزانہ یا اس کی کمائی یا اس کے مال کی حفاظت والے صندوق یا پھر اس کے راز پر دلالت کرتا ہے۔
(۲) بازار کا تنور حاکم کے گھر پر اور اس درسگاہ پر دلالت کرتا ہے جس میں بچوں کو ادب سکھایا جاتا ہے، ایسے ہی یہ خواب قید اور ضرورتوں کے پورے ہونے کی بھی دلیل ہے، خواب میں بازار کا تنور بسا اوقات فوائد، رزق اور بیماری سے شفا پانے اور ضروریات پوری ہونے اور قید سے خلاصی پانے پر دلالت کرتا ہے۔
(۳) اگر صاحبِ خواب تنور کی جگہ میں آٹے کے ساتھ داخل ہوا تو اس آٹے سے بننے والی روٹی ضروریات کے پورا ہونے پر اور صاحبِ خواب کے بیماری سے شفاء پانے پر دلالت کرتی ہے، بسا اوقات یہ خواب کوئی کام سونپے جانے کے وقت دشمن یا مدِ مقابل کے مقابلے میں مدد حاصل ہونے پر دلالت کرتا ہے یا بچے کی کاریگری،یا مدرسہ کے حوالے کئے جانے پر یا فراخِ زندگی اور نفع اور رزق میں وسعت حاصل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
(۴) خواب میں تنوروں کا متعدد ہونا لشکر، مددگار یا بچوں پر دلالت کرتا ہے جن سے وہ اپنے پیشہ میں مدد حاصل کرے گا۔
(۵) مشہور تنور ساتھی کی معیشت، غلبہ اور کمائی کی جگہ پر دلالت کرتا ہے جیسے دوکان اور کھیتی وغیرہ، بسا اوقات خواب میں تنور خود اپنی ذات سے جاری ہونے والی خیر وشر یا زیادتی یا نقصان یا اس کے پاس آنے والے قبیلہ یا صاحبِ خواب کی کمائی اور غلہ کی جگہ پر دلالت کرتا ہے۔
(۶) غیر معروف تنور بادشاہ یا حاکم کے گھر پر دلالت کرتا ہے اس لئے کہ تنور میں آگ روشن ہوتی ہے اور آگ سے مراد نفع اور نقصان دینے والا بادشاہ ہوتا ہے، بسا اوقات تنور بازار پر بھی دلالت کرتا ہے۔
(۷) گندم یا جو کے ساتھ خواب میں کوئی نامعلوم تنور کی طرف گیا اگر وہ مریض تھا تو فوت ہو گا اور اس کا مال قاضی کی طرف جائے گا اور اگر وہ مریض نہ تھا لیکن اس کے ذمہ بادشاہ کا عشر یا قرضہ وغیرہ کا بقیہ حصہ یا اس جیسی کوئی چیز ادا کرنی باقی تھی تو صاحبِ خواب اس واجب الادا کو ادا کرے گا۔