خواب میں ستو دیکھنے کی تعبیر
khwab me sattu dekhna
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں ستو دیکھنا
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں ستو کھاتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ اٹھائے گا اور اگر دیکھے کہ ستو کسی کو دیے ہیں تو دلیل ہے کہ اس سے غم و اندوہ دور ہوگا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس ستو ہیں اور انہیں گھر سے باہر ڈال دیا ہے اور ان میں سے کسی کو بخش دیئے ہیں اور ان میں سے کچھ نہیں کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس غم سے نجات اور خلاصی پائے گا۔
امام ابن سیرین
حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
خواب میں ستو دیکھنا سفر، زہد وتقوی پر دلالت کرتا ہے اور خواب میں ستو پینا غلام آزاد کرنے پر اور بادشاہ سے قرب اور کسی اچھے کام پر دلالت کرتا ہے جس کی وجہ سے جہنم سے چھٹکارا ہو جائے اور بعض دفعہ ستو گمراہوں کے وجود پر دلالت کرتا ہے اور ایسا ہی آٹا یا جو پیا گیا یا کھایا گیا دودھ میں سے اس لئے کہ ستو آگ کے حکم میں تھا اور آگ جلانے والی ہے اور آٹا گوندھنے اور جدا کرنے کے حکم میں تھا اور دودھ تھنوں کے حکم میں اور پھر اس سے جدا ہوا اور ستو خواب میں اچھے دین اور خشکی میں سفر پر دلالت کرتا ہے۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
