خواب میں چنبیلی دیکھنے کی تعبیر

Khwab me chanbeli Jasmine dekhne ki tabeer

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

خواب میں چنبیلی دیکھنا

سوسن۔ چنبیلی۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سوسن خواب میں اپنے وقت پر دیکھنا دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اس کے لڑکا ہو گا اور چنبیلی کا بے وقت دیکھنا غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس نے درخت اکھاڑ کر غلام کو دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگ جائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو چنبیلی کا دستہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان گفتگو ہوگی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چنبیلی خواب میں خوبصورت عورت کا پودا کنیز ہے۔

خواب میں چنبیلی دیکھنا

نسرین۔ چنبیلی۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چنبیلی وقت پر دلیل ہے کہ اس کو کچھ ملے گا اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کے فرزند آئے گا اور اگر چنبیلی درخت سے دور ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے اور اگر کسی نے اس کو چنبیلی کا دستہ دیا ہے دلیل ہے کہ ان میں گفتگو ہو گی اور اگر چنبیلی کا پھول درخت پر دیکھے دلیل ہے کہ خوش ہو گا اور اس کو خوشی سے تھوڑی چیز ملے گی۔

خواب میں چنبیلی دیکھنا

یاسمین۔ چنبیلی۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ اس کو کسی دوست نے چنبیلی کا گلدستہ دیا تو دلیل ہے کہ درمیان ان کے کوئی گفتگو پیش آئے اور وہ ایک دوسرے سے جدا ہو جاویں۔ اور اگر کوئی عورت یہ دیکھے کہ اس نے چنبیلی کے پھول کسی درخت سے چنے اور وہ اپنے شوہر کو دیئے تو دلیل ہے کہ شوہر اس کو طلاق دے گا اور اگر کوئی دیکھے کہ چنبیلی کے پھول اس نے اپنے غلام کو دیئے تو دلیل ہے کہ اس کا غلام بھاگ جائے گا۔ درخت چنبیلی کا خواب میں کوئی عورت تونگر و مالدار اور بدخو اور سفلہ اور حاسد ہوتی ہے اور اگر چنبیلی خواب میں خوشبودار ہو تو دلیل ہے کہ وہ عورت اہل جود و احسان ہو گی۔

امام ابن سیرین


حضرت امام عبد الغنی نابلسی رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

(1) خواب میں چنبیلی پانا، یا دیکھنا  فرحت اور خوشی حاصل ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ چنبیلی کی تعبیر علماء سے بھی کرتے ہیں ۔

(2) کسی نے خواب دیکھا کہ فرشتے اتر رہے اور شہر سے چنبیلی چن رہے ہیں تو تعبیر ہے کہ اس علاقے کے علماء وفات پا جائیں گے ۔ اور کبھی اس کی دلالت عموم و تکالیف کے دور ہونے پر ہوتی ہے ۔

(3) غیر شادی شدہ لوگوں کے لیے  شادی کی علامت ہے۔

(4) چنبیلی کو کھِلنے سے پہلے دیکھنا کنواری سے شادی کرنے کی طرف اشارہ ہوتا ہے ۔

(5) اپنے بدن میں ٹھنڈک محسوس کرنے والا شخص اگر خواب میں اپنے پاس چنبیلی دیکھے تو اس کی یہ شکایت ختم ہو جائیگی؛ اس لیے  کہ چنبیلی کا مزاج گرم ہے اور ٹھنڈے مزاج والوں کے لیے  صحت کے اعتبار سے درست ہے۔

Tags: khwab me chanbeli dekhne ki tabeer, khwab me jasmine dekhne ki tabeer

امام عبد الغنی نابلسی

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔