خواب میں سینگی لگانا
حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس نے کسی بیگانے کو کسی بیگانی جگہ میں سینگی لگائی ہے تو دلیل ہے کہ امانت اپنی گردن پر لے لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی دوست کے پیچھے سینگی لگائی ہے تو دلیل ہے کہ امانت اس کو واپس کرے گا اور دشمن کی شرارت سے امن میں رہے گا اور غم سے نجات پائے گا۔ اگر یہ خواب جوان دیکھے تو یہی تاویل ہے اور اگر بوڑھا دیکھے تو بزرگی پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی بوڑھے کے پیچھے سینگی لگائے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کام کا عمدہ ہوگا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کو سینگی لگائی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہوگا اور اگر سینگی لگانے کے خون نہیں نکلا تو دلیل ہے کہ متعدی یا بادشاہ کا خشمی ہوگا اور اگر جاہل ہے تو قرض میں غرق ہوگا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ پیچھے سینگی لگانا خواب میں سات وجہ پر ہے: اول امانت ادا کرنا، دوم شرط سوم ولایت پانا، چہارم عزت و بزرگی، پنجم مرتبہ، ششم سنت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم، ہفتم اگر حاکم ہے تو کام سے معزول ہوگا۔ اور بعض اہلِ تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اگر سینگی لگانے والا جوان ہے تو دلیل ہے کہ خرچ کا محاسب ہوگا اور اگر بوڑھا ہے تو چیزوں کا اندازہ کرنے والا اور کام کرنے والا لوگوں کے ہاتھ پر کشادہ ہوں گے۔
امام ابن سیرین
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
