خواب میں چلنے کی تعبیر
khwab me chalne walking ki tabeer
(1) خواب میں سیدھا چلنا شریعت کے احکام کا طالب ہونے اور خیر سے مالا مال ہونے کی علامت ہے۔
(2) اگر بازاروں میں چلتا ہے تو اس کے ہاتھ میں وصیت کی کوئی چیز ہے، اگر ننگے پاؤں چلتا ہے تو یہ غم کے دور ہونے اور حسنِ دین کی دلیل ہے۔
(3) میانہ روی اور اعتدال سے چلنا اللہ تعالی کی رضاء کے لئے تواضع وعاجزی اختیار کرنے کی دلیل ہے، نیز چلنا طلبِ رزق کی بھی دلیل بھی ہے اس لئے کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے : (فامشوا فی مناکبہا وکلوا من رزقہ) (الملک ) یعنی سو تم چلو اس کے راستوں میں اور اس کے رزق میں سے کھاؤ اور لیکن دشمن پر غلبہ کی دلیل ہے اور پیچھے کی جانب چلنا اس کام سے رجوع کرنے کی علامت ہے، جس کام کو شروع کیا ہے یا صاحبِ خواب کے دین میں فساد اور اس کے حالات میں تبدیلی کی خبر ہے۔
(5) اگر دیکھے کہ وہ چلا اور منہ کے بل گر پڑا ہے تو یہ دینا وآخرت کا خسارہ ہے، اس لیے کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے (انقلب علی وجہہ خسر الدنیا والآخرۃ) (الحج) یعنی وہ اپنے منہ کے بل پلٹا (جس سے) دنیا وآخرت دونوں کھو بیٹھا۔
(6) اگر کسی آدمی سے ٹھوکر کھا کر گر گیا ہے تو جس سے ٹھوکر کھایا ہے وہ کسی بری صورتِ حال سے دو چار ہو کر رسوا وخوار ہو گا۔
(7) اور دوڑ کر جانا عملِ صالح کرنے کی دلیل ہے۔
(8) خواب میں چلنا پر خطر سفر کرنے کی دلیل ہے۔
(9) الٹے سر ہو کر چلنا عمرِ طویل ہونے یا مرض سے نجات پانے پر دلالت کرتا ہے۔
(10) ایک پاؤں پر چلنا نصف مال اور نصف عمر کے چلے جانے کی اطلاع ہے۔
(11) اور انسان کا حیوان کی طرح چلنا جاہل لوگوں کی عادات اپنانے کی دلیل ہے مگر یہ کہ وہ حیوان حلال ہو تو پھر تعبیر ہے وہ لوگوں میں خیر بھلائی کے ساتھ چلتا ہے، اگر وہ حیوان حلال نہ ہو تو اشارہ ہے وہ منافقت کے ساتھ چلتا ہے اور ایسے کام کی دوڑ دھوپ کی بھی دلیل ہے جو اسے حاصل نہیں ہو گا۔
امام عبد الغنی نابلسی کی کتاب تعطیر الانام فی تعبیر المنام سے ماخوذ۔
یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔
