خواب میں توریت دیکھنا

حضرت امام محمد بن سیرین رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ توریت کو پڑھتا ہے تو بظاہر دلیل ہے کہ کسی باحشمت شخص سے قوت حاصل کرے گا کسی سے جھگڑا کرے گا اور اس پر فتح پائے گا اور اس کی مراد حاصل ہوگی اور اگر کوئی دیکھے کہ کسی کو توریت کی تعلیم دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس سے خیر پہنچے گا۔

امام ابن سیرین

یاد رکھیں کہ یہ روایتی تعبیرات ہیں، حتمی پیشگوئی نہیں؛ اچھا خواب اللہ کی طرف سے بشارت ہے اور اصل علم اللہ کے پاس ہے۔